New at GovermentCollege University Lahore? Now All your confusions are our responsibility !!

Sunday 11 August 2019

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے انٹرویو کے لئے چند ضروری ہدایات۔

interview
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے انٹرویو کے لئے چند ضروری ہدایات۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا بی اے  اور ایم اے کا انٹرویو اس قدر  مشکل اور پہاڑی سر کرنے جیسا نہیں ہوتا۔ سب سے پہلے معمولی سا تعارف  ہوتا ہے۔
اس کے بعد یعنی کے تعارف کے بعد آپ سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ جس فیلڈ میں آپ نے اپلائی کیا ہے، آپ یہ فیلڈ کیوں کرنا چاہتے ہیں ؟ مثال کے طور پر اگر کسی نے بی اے آنرز پولیٹیکل سائنس میں میں داخلہ کے لیے درخواست جمع کروائی ہے تو اس سے یہ سوال کیا جائے گا کہ آپ پولٹیکل سائنس کا انتخاب کیوں کر رہے ہیں اور اس فیلڈ میں کیوں کر آنا چاہتے ہیں ۔ یا پھر اگر کسی نے بی اے آنرز انگلش لٹریچر میں داخلے کے لیے درخواست جمع کروائی ہو تو اس سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس سے قبل لٹریچر کے حوالے سے کچھ پڑھا ہے اور کتنا کچھ پڑھا ہے؟
جس فیلڈ میں آپ نے اپلائی کیا ہوگا اس کے حوالے سے یہ سوال کیا جائے گا کہ اس فیلڈ میں آپ نے کس قدر ذاتی مطالعہ کیا ہے اور کتنا کسی ادارے میں رہتے ہوئے اس کے بارے میں علم حاصل کیا ہے۔
مندرجہ بالا سوالات کے جوابات میں آپ جو جو بھی کہیں گے گے اس کے بعد آپ سے آپ کے بتائے گئے جوابات میں سے ہی سوالات کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ جن چیزوں کو آپ کے اندر پرکھا جائے گا ان میں آپ کی ذاتی شخصیت ؛ آپ کی خود اعتمادی اور اس جیسی دیگر  معاشرتی اور ذاتی خصوصیات وغیرہ شامل ہیں۔
google-site-verification: google8d83f7c2aeefd83e.html